چنئی: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 149 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے سولہویں میچ میں افغانستان کو نیوزی لینڈ نے ہرا دیا۔ افغان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے 289 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے 34.4 اوورز ہی میں پویلین لوٹ گئی اور صرف 139 رنز ہی بنا سکی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے 6 بیٹرز رنز کے ڈبل عدد بھی نہیں بنا سکے جب کہ 2 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے گراؤنڈ سے باہر بھیجے گئے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اب تک 4 میچ کھیل چکا ہے اور چاروں میچوں میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں کیوی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔