ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فخر زمان فٹ نہ ہوسکے، افغانستان کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے

چنئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور ٹیم منجمنٹ پر امید ہے کہ وہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔  

فخرزمان کے علاوہ ٹیم کے تمام پلیئرز فٹ ، صحت مند اور افغانستان سے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔  

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم کے تمام پلیئرز نزلہ اور بخار سے نجات پاچکے ہیں،واضح رہے کہ بنگلور میں پاکستان کے متعدد پلیئر بخار اور نزلے کا شکار ہوگئے تھے۔ 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں