دھرم شالا:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نے ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کا 274 رنز کا ہدف بھارت نے 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ بھارت کے محمد شامی 5 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
ویرات کوہلی104گیندوں پر95رن بنا کر آوٹ ہوئے،روہت شرما46،رویندرا جدیجہ39اور شریاس ایئر نے 33رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔