بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں بنگلادیش کو جنوبی افریقا کا دیا گیا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کا اختتام 149 رنز سے شکست کے ساتھ ہوا۔
وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کو 383 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 46.4 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 233 رہا، جس میں محمود اللہ نے سب سے زیادہ 111 رنز بنائے۔
