دہلی:آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت حاصل کرلی، آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو 309رنز سے شکست دے دی، نیدر لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے 400رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف90رن بنا کر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 25 اور تیجا ندامانورو 14رنز بناکر نمایاں رہے،آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپانے 4وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
