English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق کرکٹر محمد یوسف کی قوم سے بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کی اپیل

القمر

 اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قوم سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

محمد یوسف نے بابر اعظم کی حمایت میں کہاہے کہ پوری قوم کو بابراعظم کا ساتھ دینا ہوگا، بابر اعظم کا ساتھ اس لئے دینا ہے کیونکہ وہ پاکستان کا کپتان ہے اور  پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

سابق کرکٹر  نے کہا کہ ہماری ٹیم کے سارے لڑکے پاکستان کے لئے کھیلنے گئے ہوئے ہیں، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر ہم نے ان سب کو سپورٹ کرنا ہے، اس سے پہلے بھی ہم بہت مرتبہ ورلڈ کپ ہارے ہیں، ٹھیک ہے بری پرفارمنس ہے لیکن بڑی سوچ رکھنی ہے کیونکہ اگر ہم نے اپنی سوچ بڑی نہ رکھی تو اگلے میچز میں ہماری ٹیم کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امید ہے کہ پاکستان اگلے چاروں میچز جیتے گا اور اچھے رن ریٹ سے جیتے گا تا کہ پہلی چار ٹیموں میں آجائے اس لئے ہمیں بطور کھلاڑی اور قوم کو یہی سوچ رکھنی ہوگی کہ قومی کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے