نئی دہلی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کیخلاف میچ کے بعد انجری کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انجری کے باعث ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کی انجری باعث تشویش نہیں ہے، آل رائونڈر تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اورٹیم مینجمنٹ ہاردک پانڈیا کو احتیاطی طور پر فوری کھلانا نہیں چاہتی۔
