ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن سے بھی محروم

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم  پانچویں پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی۔

ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اپنا پانچواں نمبر بھی کھو بیٹھا۔ جمعرات کے روز میگا عالمی ایونٹ کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان پانچویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ بھارت ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ جنوبی افریقا 8 پوائنٹس اور +2.370 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس اور +1.481 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

سری لنکا 4 پوائنٹس اور 0.205- کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں اور پاکستان 4 پوائنٹس 0.400- نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ افغانستان ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، انگلینڈ نویں اور نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں