پونے:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر پتھم نسانکا اور دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولروں کے سامنے اپنی ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔
سری لنکا نے 10 کھلاڑیوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کوشل مینڈس 39 اور سدیرا سمارا وکرما 36 رنز بناسکے، افغان فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
افغان بلے باز رحمت شاہ نے 62 اور ابراہیم زدران نے 39 رن کی اننگز کھیلیں، رحمان اللہ گرباز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
