English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ میں قدم جمائے رکھنے کیلیے پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

القمر

کولکتہ: ورلڈ کپ میں اپنے قدم جمائے رکھنے کیلیے پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی،آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ  میں شامل ہوگیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 204 رنز بناکر اپنے مخالف کو 205رنز بنانے کا ہدف دیا، جسے پاکستان کے شاہینوں نے باآسانی پورا کرلیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، فخر زمان نے 7چھکوں کے ساتھ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے، عبداللّٰہ شفیق اس مجموعے پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انہیں مہدی حسن میراز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں 9 رنز بناکر گری جو مہدی حسن میراز کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد وسیم جونئیر نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیشن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے، بیٹنگ کے آغاز میں تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا جبکہ افغانستان چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر چلا گیا، پاکستان اور بنگلادیش نے اب تک ورلڈکپ میں 7 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو 3 میں کامیابی ملی جبکہ بنگلادیش صرف ایک میچ جیت سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے