اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جمعہ کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو موصول ہوئی۔
سمری میں کہا گیا کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں۔
ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی توسیع کی سمری پر نگران وزیر اعظم کسی بھی وقت فیصلہ کرسکتے ہیں۔