ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کرکٹر محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے، ویڈیووائرل

 ممبئی: گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے  33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو بدترین شکست دی تھی ، جس کی خوشی میں بھارتی کرکٹر محمدشامی سجدے کے لیے نیچے بیٹھے لیکن پورا سجدہ نہ کرسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد شامی کی ایک وڈیو خوب وائرل ہوئی ہے ، جس میں محمد شامی سجدے کے لیے نیچے بیٹھے لیکن سجدہ کیے بغیر اُٹھ گئے، میچ کے شائقین نے ٹوئٹ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی سجدہ کرنا چاہ رہے تھے لیکن اُن کی ٹیم کے کھلاڑی فوری طور پر آگے بڑھے اور گلے لگانے لگے ، جس کی وجہ سے وہ پورا سجدہ نہیں کرسکے۔

اس حوالے سے شائقین کا کہنا تھا کہ محمد شامی نے پورا سجدہ اس لیے نہیں کیا کیوں کہ بعد میں بورڈ آف سینٹرل آف انڈیا ( بی سی سی آئی  ) اُن کے لیے مسائل پیدا نہ کرے، جس کی وجہ سے اُن کے کیرئیر کو خطرہ لاحق ہوجائے۔

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے  33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ، جس میں بھارتی کرکٹر محمد شامی نے بالنگ میں اہم کردار ادا کیا، شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں انہوں نے کسون رجیتھا کوآؤٹ کیا جو کہ ان کی پانچویں وکٹ تھی، وہ گراؤنڈ میں گھٹنوں کے بل بیٹھے لیکن سجدہ نہ کیا اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں