ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ: فخر زمان نے پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی۔

 بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری اسکور کی۔

اوپنر نے 81 گیندوں پر 126 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

فخر زمان ورلڈ کپ کے میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سے قبل ورلڈکپ 2023 میں آسٹریلیا کے گلین میسکویل نے 40، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 49، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 59 جبکہ جنوبی افریقا کے ہی ہینرچ کلاسن نے 61 گیندوں پر سینچریاں اسکور کی تھیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا تھا . بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور قومی ٹیم ڈی ایل میتھڈ کے باعث 21 رنز سے جیت گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں