English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ: بنگلادیش کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

القمر

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں سری لنکا کو بنگلادیش کے ہاتھوں تین وکٹوں سے شکست ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں ہونے والے عالمی کرکٹ کپ کے 38 ویں اہم میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے اس نے 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا جب کہ بنگلادیش کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 90 جبکہ کپتان شکیب الحسن 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر لٹن داس 23، تنزید حسن 1، محمود اللہ 22، مشفق رحمان 10  اور مہدی حسن میراز 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہریدوئے اور تنظیم حسن ثاقب رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے 3 جبکہ اینجلو میتھیوز نے مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں کرکٹ عالمی کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا  اپنی اننگز میں صرف 5 رنز ہی بنائے تھے کہ پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سری لنکن اوپنر کشال پریرا صرف 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔

بعد ازاں گیارہویں اوور میں دوسری وکٹ کی شراکت سے 61 رنز بنانے کے بعد سری لنکن کپتان کشال مینڈس 19 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ پاتھم نسانکا کی تھی، جو 41 رنز پر گراؤنڈ سے باہر ہوئے۔ بعد ازاں چوتھی وکٹ کی شراکت کے ساتھ 63 رنز اسکور ہوئے اور سدیرا سماوا کراما 41 رنز پر ففٹی بنانے کی امید کے ساتھ واپس پویلین لوٹے۔ اینجلو میتھیوز ٹائم آؤٹ کے قانون کا شکار بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے