ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دکھا سکا، بابر اعظم

کولکتہ :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہم بطور ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، مجھ سے کافی توقعات وابستہ تھیں لیکن میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے سکا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ میں ہمارا ایک میچ باقی ہے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، میرے خیال میں جنوبی افریقہ والا میچ ہارنے کا ہمیں نقصان اٹھانا پڑا اور افغانستان والا میچ بھی ہمیں جیتنا چاہیے تھا لیکن ہم بدقسمتی سے وہ میچ ہار گئے اور اسی وجہ سے آج ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بالنگ، بیٹنگ یا فیلڈنگ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے بلکہ ہم بطور ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، بطور ٹیم ہم اپنے منصوبوں پر عمل نہ کر سکے، اس میں بیٹنگ بھی آتی ہے اور بالنگ و فیلڈنگ بھی آتی ہے، کوشش کریں گے کہ اس سے سیکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں