ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو کتنی رقم ملےگی؟

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ورلڈکپ کے لیے مختص کی گئی انعامی رقموں کا اعلان کردیا ہے، آئی سی سی نے ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالر رکھی ہے،  ورلڈ کپ کیلیے مختص کی گئی رقم میں سے پاکستان کو 2لاکھ 60ہزار ڈالر ز ملیں گے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 4میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل رقم 7کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ ملیں گے،  پاکستان نے 9میچز میں سے صرف4میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان کو 4میچز جیتنے پر 1لاکھ 60ہزار ڈالر ملیں گے جبکہ پاکستان ٹیم کو گروپ مرحلے کے 1لاکھ ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40ہزار ڈالر مقرر کیے ہیں۔

سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 ، 8لاکھ ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20لاکھ ڈالرجبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں