English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو بابراعظم کی حمایت میں بول پڑے

القمر

اسلام آباد:آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم پر ہونے والی تنقید کے بعد سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے اس بات پر زور دیا کہ صرف موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔

انہوں نے بابراعظم کی سابقہ کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف 6ماہ قبل ہی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچایا تھا، اگر آپ کہتے ہیں کہ بابر اعظم کپتانی کیلئے صحیح انتخاب نہیں تو آپ صرف ان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ جب کوئی صفر پر آئوٹ ہوتا ہے تو 99فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسے ڈراپ کر دیا جائے، اگر کوئی عام کھلاڑی آتا ہے اور شاندار سنچری بناتا ہے تو وہ اسے سپر اسٹار کہتے ہیں، لہذا صرف موجودہ کارکردگی کو نہ دیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے