ممبئی: کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی جوابی اننگ ابتدائی طور پر مایوس کن انداز میں جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز صرف 39 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس میں انہوں نے انفرادی طور پر 13، 13 رنز اسکور کیے۔
قبل ازیں بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم نے 397 رنز کا ہدف دیا جب کہ 50 اوورز میں اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ ویرات کوہلی نے 117 رنز اور شریاس ایر نے 105 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی پچاسویں ون ڈے سنچری بنائی۔
بھارتی اننگ کے دوران کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
