English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ سیمی فائنل: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213رنز کا ہدف

القمر

کلکتہ:ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا آسڑیلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جارہا ہے،جس میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ نہیں ہوں لیکن کھیلنے کے قابل ہوں، آج میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔

اس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں اور اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت سے مقابلہ اتوار کو ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے