English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ: دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا کو شکست، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

القمر

کولکتہ: کرکٹ کے عالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف ملا تھا، جسے کینگروز نے 48 ویں اوور میں 7 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پروٹیز اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو صفر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ڈیوڈ ملر 101 ، جیرالڈ کوٹزی 19 رنز، کیشو مہاراج 4 رنز اور کاگیسو ربادا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تبریز شمسی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3، 3، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے