English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وہاب ریاض قومی مینز سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر، سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

القمر

لاہور:وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر جب کہ سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کے لیے پہلا اسائنمنٹ 14 دسمبر تا 7 جنوری آسٹریلیا میں طے 3 ٹیسٹ میچز اور نیوزی لینڈ میں 12 تا 21 جنوری طے 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کو منتخب کرنا ہے۔

وہاب ریاض نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا کہ ان پر اعتماد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے کام چیلنج سمجھ کر کریں گے

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 2008ء  میں اپنا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع کیا تھا جس میں انہوں نے 27 ٹیسٹ میچز، 91 ایک روزہ اور 36 ٹی  20 انٹڑنیشنل میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر انہوں نے 237 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1200 رنز بھی بنائے ہیں۔وہاب ریاض  3 ورلڈ کپ کھیل کر ان مقابلوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے