ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر کو پرتھ ، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر کو میلبرن جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے7 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 34 سالہ شان مسعود پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کے لیے بابراعظم کی جگہ قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو گزشتہ ہفتے ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں