ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ غلط نہیں، ڈیوڈ لائیڈ

سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد بابراعظم کا کپتانی چھوڑ دینے کا فیصلہ غلط نہیں تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر نے بابراعظم کے کپتانی سے علیحدگی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ میں ٹیم کنٹرول کرنا پھر بھی آسان ہے مگر سیاسی معاملات سے نمٹنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بننا کسی بڑی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ بابراعظم اس وقت عالمی سطح پر بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، انہیں اپنی بلے بازی پر مزید توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفا دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں