اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کے آئندہ ایڈیشن کے لئے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پی ایس ایل 9نہ کھیلنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ ان کی پشاور زلمی سے بھی ڈیل مکمل نہیں ہوسکی تھی۔
تاہم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم سے معاملات تقریبا حل کرلئے ہیں اور فرنچائز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ان کے بدلے ٹریڈ کے لئے رابطہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کسی بھی کھلاڑی سے ٹریڈ کرنے کی آفر کی ہے جس پر کوئٹہ نے دو دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذرائع کے مطابق فرنچائز فہیم اشرف، شاداب خان اور اعظم خان کو نہیں چھوڑے گی۔