ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوس کپ میں آسٹریلیا کوشکست، 47سال بعد اٹلی چیمپئن بن گیا

میڈرڈ:ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جینک سنر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47سال بعد اٹلی کو چیمپئن بنادیا۔

سپین میں جاری ڈیوس کپ کی 123سالہ تاریخ میں اٹلی نے 1976کے بعد دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، جینک سنر نے آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر یہ جیت حاصل کی۔

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جینک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5فتوحات پر کیا۔

انہوں نے ہفتے کے روز سربیین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی جینک سنر اور تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں