اسلام آباد:قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر گل نے کہا ہے کہ 51ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آسکتا ہے۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 51ویں قومی، 5ویں یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 دسمبر سے 8دسمبر تک کھیلی جائے گی۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔