English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احمد شہزاد کا ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار 

القمر

اسلام آباد:پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں احمد شہزاد نے کہا کہ ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں  اور پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے این اوسی دینے پرپی سی بی کا شکریہ اور بنگلہ ٹائیگرزکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے کھیلنے کی آفرکی۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے