English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے آسٹریلیا روانہ

القمر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔

قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچے گا،ٹیم میں 18کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔

بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے