English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی فوجی طیارے آسپری کےتباہ ہوکرسمندر میں گرنے کے بعد جاپان میں اسکی پروازیں معطل

القمر

جاپان کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک تربیتی مشن کے دوران امریکی فوجی طیارے آسپری کے تباہ ہوکرسمندر میں گرنے کے بعد جاپان میں اس کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔

ٹوکیو نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے امریکی فوج سے کہا ہے کہ وہ جاپان میں حادثے کے مقام پر تلاش کی کارروائیوں میں شامل طیاروں کے علاوہ آسپری طیاروں کو گراؤنڈ کر دے ۔

اس حادثے میں طیارے میں سوار اس کے آٹھ رکنی عملے میں سے کم از کم ایک کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دوسروں کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Japan US Osprey Crash

وزارت دفاع کے ایک سینئر عہدے دار تارو یماٹو نے پارلیمنٹ کی ایک سماعت کے دوران بتایا کہ جب تک حادثے اور سیفٹی کی تفصیلات کی تصدیق نہیں ہوجاتی ، جاپان نے آسپری طیاروں کی فلائٹس معطل کر دی ہیں ۔

بدھ کے روز ہونے والے اس حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

امریکی ائیر فورس کی خصوصی آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ سی وی ۔228 آسپری کا تعلق یاکوٹا ائیر بیس سے تھا اور اسے 353ویں اسپیشل آپریشنز ونگ میں تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل،جابان کےوزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا تھا کہ وہ امریکی فوج سے مزید وضاحت کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ آیا وہ جاپان میں اوسپرے کی کارروائیوں کی عارضی معطلی کی درخواست کریں گے ۔

جاپان کے وزیر اعظم فیومو کشیدا بدھ کے روز طیارے کے حادثے پر ایک نیو ز کانفرنس سے بات کررہے ہیں، فوٹو اے پی 29 نومبر 2023

آسپری ، ایک ہائبرڈ طیارہ ہے جو ایک ہیلی کاپٹر کی طرح اڑان بھرتا اور اترتا ہے لیکن پرواز کے دوران وہ اپنے پروں کو آگے کی طرف گھما سکتا ہے اور وہ کسی طیارے کی طرح کہیں زیادہ تیز اڑتا ہے ۔

اس سے قبل جاپانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کازو اوگاوا نے بتایا تھا کہ طیارہ یاما گوچی ڈسٹرکٹ میں امریکی میرین کور ایئر اسٹیشن آئیواکونی سے روانہ ہوا تھا اور وہ اوکی ناوا پر کدینا ائیر بیس پر جاتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

جاپانی کوسٹ گارڈ طیارے کی تلاش میں فوٹو اے پی 30 نومبر 2023

اوکی ناوا میں جاپان میں تعینات 50 ہزار امریکی فوجیوں میں سے تقریباً نصف مقیم ہیں،

آسپری کے ماضی میں کئی حادثے ہو چکے ہیں جن میں جاپان کا حادثہ شامل ہے۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے