English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں، لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام

القمر

لاہور  : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں سے رابطوں کے معاملے پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے سوشل میڈیا پیغام میں آواز بلند کردی۔

 ثمین رانا نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی فرنچائزز کے لیے اچھی ٹیم بنانا آپ کا حق ہے،  اس کے لیے ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنا آپ کا حق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ممکن ہو تو آپ ٹریڈ بھی کرسکتے ہیں،  پی ایس ایل فرنچائزز ایک بڑی فیملی ہیں،  ہمیں براہ راست کھلاڑیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے۔

 ثمین رانا نے کہا کہ موجودہ فرنچائز چھوڑنے کے لیے کھلاڑیوں کو پیسے دینے شروع نہیں کردینے چاہئیں، میری عاجزانہ درخواست ہے کہ رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔

 ٹوئٹ کے آخر میں ثمین رانا نے ‘سوچنا بھی منع ہے’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، البتہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے