پرتھ:آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
14رکنی آسٹریلین اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14سے 18دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اعلان کردہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے۔
آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے کے مواقع موجود ہیں، ان میں سے اکثر کھلاڑی بدھ سے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پی ایم الیون کا بھی حصہ ہیں۔
