English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 9 : فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو ساڑھے 4 کروڑ روپے ملیں گے

القمر

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ساڑھے 4 کروڑ روپے ملیں گے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نسیم شاہ کی فین فالوونگ کو دیکھتے ہوئے کئی فرنچائزز ان سے معاہدہ کرنا چاہتی تھیں تاہم اس میں کامیابی اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملی۔

 ذرائع نے بتایا کہ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہو گا، پی ایس ایل کیلئے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

 فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی،گزشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے