English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

القمر

 لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کے بھائی عبید شاہ جو کہ انڈر 19 میں شامل ہیں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ تو نسیم شاہ کے ساتھ ہی شروع کی تھی خواہش ہے کہ بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں، سولہ سالہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں اور وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کراچی میں یننگ کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کپ میں بہترین کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام سرخرو کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بالنگ پر نسیم شاہ سے مشورہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے