English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھوک کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نشاندہی کرنے والا آلہ

القمر
شفقنا اردو: محققین کی ایک ٹیم نے ایسا طبی آلہ متعارف کرایا ہے جو مریض کے تھوک سے چھاتی کے کینسر کا پتہ لگا سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہاتھ میں بآسانی پکڑا جانے والا یہ نیا آلہ دراصل بائیو سینسر ہے جو تھوک کے ایک چھوٹے سے نمونے سے چھاتی کے کینسر کے بائیو مارکرز کا پتہ لگا سکتا ہے۔
محققین نے اس ڈیوائس کے بارے میں اپنی رپورٹ ’جرنل آف ویکیوم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی‘ میں شائع کی ہے۔ سرکردہ محقق اور فلوریڈا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہسایو سوان وان نے کہا کہ ہمارا آلہ ایک بہترین ڈیوائس ہے کیونکہ یہ پورٹیبل ہے یعنی آپ کے ہاتھ کے سائز کے برابر۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ اور نتائج میں درکار وقت صرف پانچ سیکنڈ تک کا ہے جو اس ٹیسٹ کو انتہائی موثر بناتا ہے۔ محققین نے وضاحت کی کہ یہ آلہ کاغذی ٹیسٹ اسٹرپس کا استعمال کرتا ہے جس پر مخصوص اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں جو ہدف شدہ کینسر کے بائیو مارکرز پر ردعمل دیتی ہیں۔
جب ان اسٹرپس پر تھوک کا نمونہ رکھا جاتا ہے تو یہ بجلی کی ایک لہر آلے میں موجود مخصوص پوائنٹس پر بھیجتی ہیں۔ یہ لہر تھوک میں موجود بائیو مارکرز کو اینٹی باڈیز سے منسلک کرنے کا سبب بنتی ہیں جو کینسر کے خطرے سے متعلق نتائج فراہم کرتی ہیں۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

The post تھوک کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نشاندہی کرنے والا آلہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے