English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا

القمر
شفقنا اردو: قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا ہے۔
دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں زیادہ تر وقت اُردن کا پلہ بھاری رہا لیکن اُن کے کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اُٹھاسکے۔
دفاعی چیمپیئن قطر کی جانب سے تینوں گول اکرم عفیف نے پنالٹی ککس پرکیے۔
اکرم عفیف نے پہلا گول 22 ویں، دوسرا گول 73 ویں اور تیسرا گول دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جب کہ اُردن کا واحد گول یازان نے67 ویں منٹ میں بنایا۔
اس طرح قطر نے فائنل میں اُردن کو ا یک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

The post قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے