ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل9 کا شیڈول آگیا، ٹکٹ کب ملیں گے، جانیے

شفقنا اردو: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے تاہم شائقین کرکٹ ٹکٹ کس طرح اور کب خرید سکیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائنل اور پلے آف میچز سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9،9 میچز جبکہ ملتان 5 میچز کو ہوسٹ کرے گا۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 فروری 2024 سے لاہور میں ہوگا، جہاں لیگ کی 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں کراچی میں 9 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔
نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری سے ہوگا جبکہ کم ازکم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے ہوگی۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

The post پی ایس ایل9 کا شیڈول آگیا، ٹکٹ کب ملیں گے، جانیے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں