English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

القمر
شفقنا اردو: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کا میلہ آج سے سجے گا۔
پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام06:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہوجائے گا۔افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔
دوسری جانب دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

The post شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے