English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 17 ٹیسٹ سیریز جیت لیں

القمر
شفقنا اردو:بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا ناقابل تسخیر ہونے لگا، انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر مسلسل 17ویں سیریز جیت لی۔
فروری 2013 سے اب تک بھارت نے انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ دیگر ممالک سے 17 ٹیسٹ سیریز کھیلیں تاہم کوئی بھی ٹیم انہیں شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
پاکستان اور بھارت نے سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، ممبئی حملوں کو جواز بناکر بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تاہم آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی رہی ہیں۔
آخری ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ سب سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے 2 مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر 10 سیریز جیتیں، ویسٹ انڈیز نے ایک مرتبہ 8 جبکہ ایک بار 7 سیریز ہوم گراؤنڈ پر جیتیں۔
بشکریہ؛ اردو جیونیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے