لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کل 200 ملازمین نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔
یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں نے اپنے کام چھوڑ کر لاہور میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا اور اپنی مالی حالت کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے ان کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کارکنوں سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ آنے والے دنوں میں جلد حل کر لیا جائے گا۔
2018 میں، پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجاً کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ کو ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا ۔
احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں تھیں ۔
تاہم بعد میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
مہینوں سے سرکاری کارپوریشن کے کارکنان اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر انتظامی مسائل پر مظاہرے کر رہے ہیں۔
