English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی: شاہد آفریدی

Junior League

 شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی ،شاہین کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ریڈ بال کا کپتان برقرار رکھیں اور محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے