ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے مقامی کوچز کی خدمات زیر غور: ذرائع

پی سی بی نے نے پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے مقامی کوچز کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مقامی کوچز کی خدمات عارضی طور پر صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کےلیے حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وقت کی کمی اور موجودہ صورتحال میں پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔  اس سلسلے میں عبدالرحمن اور محمد یوسف سمیت پاکستانی کوچز کے نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں