English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی دو کرکٹرز سڑک حادثے میں زخمی

اسلام آباد:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے جاری تربیتی کیمپ میں شریک دو کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں اور جمعہ کی رات کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی جمعے کی رات کراچی میں مقیم ساتھی کرکٹر کے ساتھ چائے پینے کے بعد ہوٹل سے نکلے تھے کہ یو ٹرن لیتے ہوئے ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ تاہم دیگر کھلاڑی حادثے میں محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی انجری بھی بہت معمولی تھی کیونکہ دونوں کھلاڑیوں کے مقامی ہسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے