لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں، جن میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی، ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔
کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیاممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔
محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ کر دیا گیا۔
ایشیا کپ اور ولڈ کپ سے قبل ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔
ذکاء اشرف نے بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
