ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا سکا، زمان خان

 قومی کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا سکا۔

 فاسٹ بولر زمان خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایشیا کپ میں آخری اوور کرنے کو ملا، اُمید تھی کہ پاکستان کو میچ جتوا دوں گا لیکن بیٹر کا ایج لگ گیا۔ میں نے بولنگ میں اپنا نام بنانے کا خواب دیکھا ہے ۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آخری اوور کرنا مشکل ذمے داری ہوتی ہے، ذہن میں آخری اوور کرتے وقت ایک ہی بات ہوتی ہے کہ ٹیم کو جتوانا ہے، میرا ایکشن مشکل ہے، ملنگا کو دیکھ کر بولنگ کرتا تھا۔ تمام کھلاڑیوں نے مجھے سپورٹ کیا جس سے اعتماد ملا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں