English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے، پولیس کی پکڑ دھکڑ

القمر

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں کئی ماہ سے جاری مظاہرے اب شدت اختیار کر گئے ہیں۔ مظاہروں کا دائرہ دیگر تعلیمی اداروں تک پھیل گیا ہے۔ اتوار کو ہارورڈ یونیورسٹی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ییل اور نیو یارک یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی میں کیمپ بھی لگا رکھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک کیمپ میں ہی رہیں گے جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر روکی جائے۔ پولیس کی جانب سے مطاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے