اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو برقرار ہے دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ ہے اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان موجود ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے بلے باز سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔چوتھے نمبر پر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم موجود ہے جبکہ بابراعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

