جنوبی افریقا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
جون سے شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقا نے اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ایڈم مرکرم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔
جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں لنگی نگیدی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں کپتان ایڈم مرکرم ،مارکو جنسن، ریزا ہینڈرکس، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کاک، تریسٹن اسٹبز،بیجورن فورٹوئن ،کیشو مہاراج، ریان ریکیلٹن،کاگیسو ربادا، ہینرچ کلاسین، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، اوٹنیل بارٹمین اور اینرک نورٹجے شامل ہیں ۔

