ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار

 دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی ٹوئنٹی میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے، ساوتھ افریقہ کے ایڈن  مارکرم پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ سات درجے ترقی کے بعد 18ویں نمبر آگئے۔

ٹی ٹونٹی باولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر، پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 13درجے ترقی کے بعد 55ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی ٹونٹی آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر جبکہ پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10واں نمبر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں