English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلنکن کا غزہ سرحدی کراسنگ پر امداد کی ترسیل کا جائزہ

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے بدھ کے روز غزہ کی ایک اہم سرحدی گزر گاہ کا دورہ کیا تاکہ امدادی رسدوں کی ترسیل کا براہ راست جائزہ لے سکیں۔ دورے سے قبل انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ سے تباہ شدہ علاقے کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے ۔

بلنکن جنوبی شہر رفح سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخلے کے مقام ،کریم شیلوم پہنچے، جہاں انہوں نے درجنوں ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کا انتظار کرتے اور قریب ہی کئی اسرائیلی فوجی ٹینکوں کو کھڑے دیکھا۔

بلنکن نے جن کے ہمراہ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ تھے، نامہ نگاروں سے فوری طور پر بات نہیں کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ اسرائیل سے غز ہ میں داخلے کی سرحدی گزرگاہ کریم شیلوم پر ایک امدادی ٹرک کے پاس سے گزرتے ہوئے ، فوٹو اے ایف پی یکم مئی 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ اسرائیل سے غز ہ میں داخلے کی سرحدی گزرگاہ کریم شیلوم پر ایک امدادی ٹرک کے پاس سے گزرتے ہوئے ، فوٹو اے ایف پی یکم مئی 2024

تاہم ان کے معاونین نے بتایا کہ بلنکن نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ یروشلم میں ملاقات کے دوران فلسطینی سرزمین میں امداد کے داخلے کی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک دن قبل اردن میں بات کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ "حقیقی اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے”۔

بلنکن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے، جہاں اقوام متحدہ نے قحط کے عنقریب خطرے کے بارے میں انتباہ کیا ہے ۔

اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لانے کے لیے ایرز کی گزرگاہ کھول دی ۔ اسرائیل کے فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کو اس گزر گاہ سے امداد داخل کرنےکا پہلا دن تھا۔

منگل کو عمان کے قریب بلنکن نے اردن سے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے پہلے قافلے کو ایریز سے گزرتے ہوئے دیکھا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل جو اقدامات کر سکتا ہے،ان میں ایسے سامان کی فہرست کی تیاری، جس کی غزہ میں ترسیل پر کوئی غیر ضروری اعتراض نہ کیا جائے اور غزہ کی پٹی میں مزید ڈرائیوروں کو داخلے کی اجازت دینے کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں ۔

اسرائیلی حکام نے بلنکن کو اس سلسلےیش رفت دکھانے کی کوشش کی۔

مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی پالیسی کو مربوط کرنے والے ادارے، COGAT کے ترجمان شمعون فریڈمین نے کہا کہ 98.5 فیصد رسد اسرائیلی اعتراضات کے بغیر غزہ پہنچ رہی تھی اور یہ کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے لیے روزانہ 500 ٹرکوں کو کلیئر کرنے کا ہدف مقرر تھا۔


 اسرائیل کے قریب غزہ جانے والے راستے پر اسرائیلی ٹینک حرکت کر رہے ہیں، فوٹو رائٹرزز، 10 اپریل 2024

 اسرائیل کے قریب غزہ جانے والے راستے پر اسرائیلی ٹینک حرکت کر رہے ہیں، فوٹو رائٹرزز، 10 اپریل 2024

سات اکتوبر کے حملوں کے بعد کریم شیلوم کا علاقہ امریکہ کی ان کوششوں کی ایک علامت بن گیا ہے جو وہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کےلیے کررہا ہے ۔

ابتدائی طور پر غزہ میں امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنےکے بعد، اسرائیل نے امریکی دباؤکے تحت دسمبر میں گزر گاہ کو دوبارہ کھولا۔

اسرائیل اپریل میں غزہ کے قریب اشدود بندرگاہ کو امداد کی ترسیل میں مدد کےلیے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہو گیا تھا۔

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے