ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے دن پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا۔

پاکستان نے نویں منٹ میں سفیان خان کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، اسی کوارٹر میں میزبان ملک کے ابو کمال نے خسارہ پورا کردیا۔ دوسرے کوارٹر میں ابوکمال نے ایک اور گول کے ذریعے ٹیم کو برتری دلادی۔

ہاف ٹائم تک ملائیشیا کو 1-2 ایک کی برتری تھی۔ ملائیشیا کا تیسرا گول تیسرے کوارٹر میں ابو کمال نے اسکور کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔ ملائیشیا کا چوتھا گول مہران جلیل نے بنایا۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور 4 گول اسکور کیے، اس دوران سفیان خان نے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

ذکریا حیات کے گول کے بعد ابو محمد نے کھیل کے آخری لمحات میں ملنے والے پنالٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو 4-5 سے فاتح بنوادیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف کل 5 مئی بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر پول کا اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں